ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ، گرین شرٹس کا کیویز کے خلاف پلڑا بھاری

پاکستان ٹیم آج اپنے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ کا آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیل کر کرے گی
کولمبو(فضیلہ خان)پاکستان ٹیم آج اپنے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ کا آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف کولمبو کے گرؤانڈ میں میچ سے کریں گی ، جو ٹورنامنٹ کے تناظر میں دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔ یہ میچ جِتنا پاکستان ٹیم کے لیے جیتنا ضروری ہے اْتنا ہی نیوزی لینڈ ٹیم کے لیے، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اہم پوائنٹس حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اْتریں گی۔سپر ایٹ مرحلہ دونوں ٹیموں کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں ہوگا اس میچ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی کیونکہ چھوٹی سی غلطی بھی کسی ایک ٹیم کا سفر ختم ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔ماضی میں دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تین بار آمنے سامنے آچکی ہے اور تینوں بار کامیابی پاکستان کے نام ہوئی ہے