عدالت نے 6 کے مقابلے میں 3 ججوں کی اکثریت سے قرار دیا صدر کو اتنے وسیع اختیارات استعمال کرنے کیلئے کانگریس کی واضح منظوری درکار تھی
صدر کی جانب سے لامحدود مقدار، مدت اور دائرہ کار کے ٹیرف لگانے کا دعویٰ غیر معمولی اختیار ہے جس کیلئے واضح قانونی بنیاد ضروری ہے
جس ہنگامی اختیار کا سہارا لے کر ٹیرف لگائے گئے، وہ اس حد تک طاقت استعمال کرنے کیلئے ناکافی ہے: ججوں کے ریمارکس
ّواشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر یکطرفہ ٹیرف نافذ کر کے وفاقی قانون کی خلاف ورزی کی۔عدالت نے 6 کے مقابلے میں 3 ججوں کی اکثریت سے قرار دیا صدر کو اتنے وسیع اختیارات استعمال کرنے کے لیے کانگریس کی واضح منظوری درکار تھی۔سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ جان رابرٹس نے تحریر کیا جس میں کہا گیا صدر کی جانب سے ’لا محدود مقدار، مدت اور دائرہ کار‘ کے ٹیرف لگانے کا دعویٰ غیر معمولی اختیار ہے جس کے لیے واضح قانونی بنیاد ضروری ہے۔عدالت نے کہا کہ جس ہنگامی اختیار کا سہارا لے کر ٹیرف لگائے گئے، وہ اس حد تک طاقت استعمال کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر ٹیرف عائد کیا تھا، جبکہ امریکی صدر نے گزشتہ ماہ بیان دیا تھا کہ عدالت نے امریکا کے خلاف فیصلہ دیا تو ہم مشکل میں پڑ جائیں گے۔