پراپرٹی اونر شپ قانون کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل

تین رکنی فل بینچ چیف جسٹس  لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 23 فروری سے سماعت کرے گا
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی اونر شپ قانون کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دے دیا۔تین رکنی فل بنچ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 23 فروری سے پراپرٹی اونر شپ قانون کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔تین رکنی فل بنچ میں جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان بھی شامل ہیں۔پراپرٹی اونر شپ قانون پر ہائیکورٹ نے عمل عمل درآمد ابتدائی سماعت پر ہی روک دیا تھا۔