پراپرٹی اونر شپ کیخلاف سماعت،ڈی سی ریکارڈ سمیت طلب

لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ میں ڈی سی قصور کے قبضے ختم کرانے کے فیصلے پر عملدر آمدنہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت، جسٹس رضا قریشی نے پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کیخلاف درخواست پرڈی سی قصور کو کل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ متنازعہ پراپرٹی معاملات سول کورٹ میں زیر سماعت ہیں ،عدالت نے اسکے حق میں حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے اسکیباوجود ڈی سی نے اراضی کا قبضہ ختم کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت احکامات کالعدم قرار دیکر ڈی سی ودیگرذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔