جسٹس صداقت علی خان کو فل بینچ کا سربراہ مقرر کردیا گیا ،‘ جسٹس جواد حسن اور جسٹس سلطان تنویر فل بینچ کے ممبر ہوں گے
لاہور(کورٹ پورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے درخواستوں پر سماعت کیلئے 3 رکنی فل بنچ تشکیل دیا ہے، جسٹس صداقت علی خان کو فل بنچ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جسٹس جواد حسن اور جسٹس سلطان تنویر فل بنچ کے ممبر ہوں گے۔دائر درخواست میں وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ سیکرٹریز فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت بنا دی گئی ہے، سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔