لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی اونر شپ قانون کے خلاف سماعت مقرر

 لاہور(زیڈ این این)لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی اونر شپ قانون کے خلاف دائر درخواستوں کی باقاعدہ سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ عدالت نے اس سلسلے میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا ہے جو 2 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔بینچ کی سربراہی چیف جسٹس عالیہ نیلم کریں گی، جبکہ جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان فل بینچ کا حصہ ہوں گے