پتنگ بازی کا خونی کھیل ،ملزم سرکاری مہمان بن گیا

ملزم ایوب سے درجنوں پتنگیں اور ڈور برآمد کر لیا، مقدمہ درج کر لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن راوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا خونی کھیل کھیلنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گلشن راوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا خونی کھیل کھیلنے والا ملزم ایوب کوگرفتار کرلیا ملزم ایوب توحید پارک کا رہائشی تھا جسے پتنگ بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیاملزم ایوب سے درجنوں پتنگیں اور ڈور کا پنا برآمد کر لیاملزم ایوب کے خلاف پتنگ بازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکیحوالے انویسٹی گیشن کر دیاایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او گلشن راوی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کرنا قانونی طور پر جرم ہے ارتکاب جرم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔