جولائی سے ستمبر تک 3020 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کرنے تھے
صرف2885 ارب روپے اکٹھے ہو سکے، ٹارگٹ 3020 ارب روپے تھا
اسلام آباد(آئی این پی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 135ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے جولائی سے ستمبر تک 3020 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کرنے تھے لیکن صرف 2885 ارب روپے اکٹھے ہو سکے، مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں ٹیکس ریونیو کا مجموعی شارٹ فال195ارب روپے تک پہنچ گیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق صرف ستمبر کے مہینے میں 1230ارب روپے کا ریونیو اکھٹا کیا گیا، رواں مالی سال سہ ماہی میں ایف بی آر نے 2885 ارب روپے ریونیو اکھٹا کیا جبکہ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کا ریونیو کا ٹارگٹ 3020 ارب روپے تھا