پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ، حافظ نعیم الرحمن

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)منصورہ میں جماعت اسلامی کے صوبائی، ضلعی نظم، زونل امراء￿  اور سیکرٹریز کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پنجاب کی آبادی پاکستان کی مجموعی آبادی کے نصف سے بھی زیادہ ہے۔ اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں عدل و انصاف پر مبنی نظام قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ پنجاب میں جو سیاسی قوت خود کو منوا لیتی ہے، ملک بھر میں اسی کی سیاست کا اثر نمایاں ہوتا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ جماعت اسلامی پنجاب میں ایک بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہت جلد جماعت اسلامی ملک بھر میں ایک بڑی پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی۔