صدر ٹرمپ سے ملاقات کر کے خوشی ہوگی، ملاقات کی تیاری ابھی ہونی ہے
روس یوکرین جنگ بندی کے لئے مذاکرات پر تیار ہے:صدر پیوٹن کابیان
ماسکو (آئی این پی )روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر سے ملاقات پسند کریں گے، ان سے مل کر خوشی ہوگی، ملاقات کے لیے تیاری کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ میں جلد سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر رابطہ کروں گا کیونکہ روس، امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے۔روسی صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیار ہے