نارتھ ساتھ تعاون،نئے تجارتی و ٹرانسپورٹ کوریڈورز کی ضرورت ہے: وفاقی وزیر خزانہ
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان نے برکس میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا اس مقصد کیلئے متبادل ادائیگی نظام پر غور کیا جارہا ہے ۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آذربائیجان اور روسی میڈیا کو انٹرویو میں ڈیجیٹل معیشت، فن ٹیک، اے آئی، سائبر سیکیورٹی میں نارتھ ساتھ تعاون اور نئے تجارتی و ٹرانسپورٹ کوریڈورز کو ضروری قرار دیا اور کہا پاکستان اور روس کے درمیان توانائی، معدنیات اور ممکنہ اسٹیل پلانٹ پر گفتگو جاری ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے معاشی استحکام ناگزیر ہے