وائٹ ہائوس کی جانب سے پیوٹن کے بیانات پر فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا
ماسکو (آئی این پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین نے امن کی خواہش ظاہر نہ کی تو روس طاقت کا استعمال کرے گا۔ روسی خبر رساں ایجنسی پر جاری بیان میں صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین امن کے معاملے میں جلدی میں نہیں ہے اور اگر وہ اپنے تنازع کو پرامن طریقے سے حل نہیں کرنا چاہتا تو ماسکو اپنی تمام تر حکمت عملیوں کو طاقت کے ذریعے مکمل کرے گا۔ دوسری جانب وائٹ ہائوس نے پیوٹن کے بیانات پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔