جو لوگ ملک کو آگ لگانے پر تلے تھے آج غیر ملکی طاقتوں کے آگے گڑ گڑا رہے ہیں
قومی سلامتی ایک سرخ لکیر ہے جو اسے عبور کرنے کی کوشش کرے گا نتائج بھگتنا ہوں گے
نارووال(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا جو لوگ اپنے ملک کو آگ لگانے پر تلے ہوئے تھے آج وہی لوگ غیر ملکی طاقتوں کے آگے گڑ گڑا رہے ہیں، پی ٹی آئی کی بے شرمی کی انتہا دیکھیں 190 ملین پانڈ چوری پر شرمندہ ہونے کی بجائے مزید سازشوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی ایک سرخ لکیر ہے جو اسے عبور کرنے کی کوشش کرے گا نتائج بھگتنا ہوں گے، کسی ملک دشمن ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔