رواں مالی سال ملک میں معاشی استحکام آ یا ہے:وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بزدل بھارت نے رات کی تاریکی میں چھپ کر حملہ کیا ، مسلح افواج نے بزدل دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ۔ اپنی خفت مٹانے کے لئے اب بھارتی ڈرون بھیجے جا رہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا مسلح افواج نے بھارتی طیارے گرا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ۔ بزدل دشمن اب اپنی خفت مٹانے کے لئے طیارے مار گرائے جانے کے بعد اب ڈرون بھیج رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی رافیل طیارے گرا کر بھارتی غرور خاک میں ملا دیا ۔ مسلح افواج ہر دم انتہائی چوکس ہیں ۔ ملک میں معاشی استحکام پر گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال معاشی استحکام آ یا ہے۔