مجھ پر اور دیگر رہنمائوں کیخلافدہشتگردی،بغاوت،قتل، ڈکیتیوں کے الزامات
سرگودھا(خصوصی رپورٹ )پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ سارے مقدمات ہمیں تنگ کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں تاکہ ہم ڈر جائیں، ہم وہ نسل ہیں جنہوں نے 75 سال میں پہلی دفعہ انہیں ٹکر دی ہے، عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا لیڈر وہ ہیجس پر 200 مقدمات درج کئے گئے لیکن وہ جیل میں بیٹھا ان کو دن میں تارے دکھا رہا ہے، دہشتگردی،بغاوت،قتل، ڈکیتیوں جیسے الزامات مجھ پر اوراسی طرح دیگر رہنما ئوں و کارکنوں پر ہیں ،ان کو شرم حیا نہیں آتی ،عورتوں کو بھی نہیں بخشا ،مجھ پر اے ٹی ایم کارڈ چھین کر بھاگنے کا مقدمہ بھی درج ہے ،میرے لئے صرف عمران خان ہی پی ٹی آئی ہے ،عمران خان نے اتوار تک وقت دیاہے ،اس کے لئے گورنمنٹ سے مذاکرات کے لئے بات ہورہی ہے اگر نہیں ہوگی پھر سول نا فرمانی ہوگی ویسے بھی احتجاج کرنے کی ہمیں عادت ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر ہر شہر اور ہر صوبے میں مقدمات درج ہیں ایک وقت میں ایک ہی جگہ پیش ہوسکتے ہیں،ہم جیل سے آنے کے بعد بھی جیل میں ہی ہیں، اپنے گھروں میں نہیں جاسکتے کیوں کہ بی بی نے پولیس چھوڑی ہوئی ہے۔