بلھے شاہ روڈ پربینکوں کے باعث ٹریفک جام معمول

پارکنگ نہ ہونیسے بینکوں کیباہر موٹرسائیکلیں کھڑی رہتی ہیں:شہری
قصور(خصوصی رپورٹ) بابا بلھْے شاہ روڈ پربینکوں کے باہر کھڑی موسائیکلوں کے باعث ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن گیا ،کسی بھی بینک کی پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز سے مزار پر آنے والے زائرین اور شہریوں کو گزرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلوے روڈ پر کثیر تعداد میں بینک موجود ہیں جہاں پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان بینکوں میں آتے ہیں اور ان بینکوں کی پارکنگ نہ ہونے کے باعث انہیں اپنی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں سڑک پر ہی پارک کرنا پڑتی ہیں جس کی وجہ سے یہاں پر ٹریفک جام رہنا روزکا معمول بن کررہ گیا ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہری فلاحی اور سماجی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام بینکوں کو اپنی پارکنگ بنانے کا پابند کیا جائے تاکہ ٹریفک کے مسائل میں کمی واقع ہو سکے۔