مسائل بڑھ گئے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ٹیپا سمری پر عمل در آمد نہیں کیا جاسکا،منصوبہ ایک سال کیلئے بند
لاہور (کرائم رپورٹر ) شہر کے چوکنگ پوائنٹس فضائی آلودگی کی وجہ بننے لگے، چوکنگ پوائنٹس پر جام رہنے والی ٹریفک سے مسائل بڑھنے لگے،لاہور میں22چوکنگ پوائنٹ پر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے۔ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ٹیپا سمری پر عمل در آمد نہ کیا جاسکا۔ پنجاب حکومت نے شہر کی ٹریفک روانی میں رکاوٹ حائل کرنے والے22پوائنٹ کو ایک سال کے لئے فائل میں بند کر دیا،اب مالی سال 2025-26 میں ان کی بحالی کا کام کیا جائے گا۔ٹیپا نے پنجاب حکومت کو 3 ارب روپے کی استدعا کی تھی۔ اڈاپلاٹ گول چکر، الجنت چوک ٹا ئون شپ،جمال چوک جوہر چوک،خیابان امین ویلینشیا ٹا ئون، باگڑیاں چوک گرین ٹا ئون ،لاہور ہوٹل چوک،ریلوے سٹیشن، علی چوک و غازی چوک کالج روڈ ، لیاقت چوک سبزہ زار ،ایم ایم عالم روڈ ،نقشہ سٹاپ وحدت روڈ ،کچی کوٹھی رائیونڈ ، ملتان چونگی ملتان روڈ، صدر گول چکر، منٹگمری چوک ،بٹ چوک کالج روڈ ،گرین ایپل چوک جوہر ٹا ئون، مرغزار چوک ،بسم اللہ چوک اور عبدالستار ایدھی روڈ پر بھی ٹریفک روانی کو آئندہ سال درست کیا جائے گا۔