دونوں ملزم گرفتار‘جناب کی حاضری کے دوران تشدد کے باعث بچی جاں بحق ہوئی:سوتیلی ماں
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں سوتیلی ماں اور سگے باپ نے ساڑھے چار سال کی بچی کو مبینہ طورپر تشدد کرکے قتل کردیا۔تفصیل کے مطابق لاہور میں کم سن بچی جادو ٹونیکی بھینٹ چڑھ گئی،سوتیلی ماں اورسگے باپ نے ننھی کلی کو بیدردی سے قتل کیا،واقعے کا مقدمہ سگی ماں کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمہ نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔،ملزمہ نے بیان دیا کہ جنات کی حاضری کے دوران بچی پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پربدترین تشددکے نشانات ملے،ملزمہ دیگربچوں کوبھی تشدد کا نشانہ بناتی رہی،تشددکاشکار 2 بچے کشف اور احتشام کو ایدھی سینٹر منتقل کردیا گیا۔