بلوچستان میں شدید سردی کی لہر، تالاب اور سڑکوں پر پانی جم گیا

بلوچستان میں شدید سردی کی لہر، تالاب اور سڑکوں پر پانی جم گیا

ملک کے بالائی اور میدانی علاقے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، خاص طور پر بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، قلات اور دیگر علاقوں میں منفی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے تالابوں، جوہڑوں اور سڑکوں پر پڑا پانی بھی جم چکا ہے۔گزشتہ روز قلات میں منفی 7، کوئٹہ اور زیارت میں منفی 6، نوکنڈی میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ علاوہ ازیں، مالم جبہ، چترال، دیر، مری، راولاکوٹ اور گلگت بلتستان کے کئی اضلاع میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ایک ہفتے تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے، اور زیادہ تر اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ اس دوران قلعہ عبداللہ، پشین، کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ اور ژوب میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کی توقع ہے۔