لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی پارکنگ اسٹیندز کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی بابر رائے کی قیادت میں داتا دربار کے علاقے میں غیر قانونی پارکنگ اسٹیندز کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ اس دوران دو افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔تفصیلات کے مطابق، ایک شخص پرائیویٹ طور پر غیر قانونی پارکنگ اسٹیند قائم کر کے گاڑیوں سے فیس وصول کر رہا تھا۔ یہ شخص محکمہ اوقاف کے ٹھیکیدار کی پشت پناہی حاصل کر کے یہ کاروبار چلا رہا تھا۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اس کارروائی کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔