یشمیرا جان کا شوبز چھوڑنے کا اعلان، رخصتی جلد ہوگی

یشمیرا جان کا شوبز چھوڑنے کا اعلان، رخصتی جلد ہوگی

سینیئر اداکار شبیر جان اور اداکارہ فریدہ شبیر کی صاحبزادی یشمیرا جان نے حال ہی میں اپنے نکاح کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔

 جون 2024 میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ یشمیرا جان نے شادی کر لی ہے، اور ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں تھیں۔ تاہم، یشمیرا جان نے اب اپنے یوٹیوب ویلاگ کے ذریعے یہ اعلان کیا ہے کہ ان کی رخصتی نہیں ہوئی بلکہ صرف نکاح ہوا تھا اور جلد ہی وہ اپنے شوہر کے ساتھ پیا گھر سدھار جائیں گی۔اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ شوبز کی دنیا کو چھوڑ دیں گی، کیونکہ ان کی نئی زندگی کا آغاز ہو چکا ہے اور ان کا ارادہ ہے کہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد شوبز کی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گی۔

اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویلاگ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یشمیرا جان کا ڈراما "غیر" ان کا آخری ڈراما ہوگا، جس کے بعد وہ شوبز کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیں گی۔ یشمیرا جان نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کے بعد وہ شو بز سے ریٹائر ہو جائیں گی اور نئی زندگی کے آغاز کے لیے تیار ہیں۔