ویب ڈیسک: عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل ہی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو دھمکی دی کہ اگر وہ امریکا سے مزید تیل اور گیس خریدنے کا سلسلہ جاری نہیں رکھتے تو ان پر ٹیرف عائد کر دیے جائیں گے۔
ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے یورپی یونین کو امریکا سے تیل اور گیس خریدنا ضروری ہوگا۔یورپی یونین کی جانب سے ردعمل آیا، جہاں یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ ٹیرف کے معاملے پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد، اور چین پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ان کا یہ موقف عالمی تجارت میں امریکا کے خسارے کو کم کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔