خواتین کی میڈیکل تعلیم پر پابندی کی وجہ سے حمل اور ولادت کی پیچیدگیوں کے دوران شرح اموات میں اضافہ
کابل (آن لائن)افغانستان میں طالبان کی خواتین پر میڈیکل تعلیم کی پابندی: صحت اور تعلیم پر سنگین اثرات، خواتین کی میڈیکل تعلیم پر پابندی کا فیصلہ ہیبت اللہ اخوند زادہ کی جانب سے کیا گیا، خواتین کی میڈیکل تعلیم پر پابندی کی وجہ سے افغانستان میں حمل اور ولادت کی پیچیدگیوں کے دوران شرح اموات میں اضافہ ہوگیا۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق خواتین اور بچوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال تک رسائی محدود ہوچکی ہے ، حمل اور ولادت کے دوران ہر 100,000 پیدائشوں میں 600 سے زیادہ اموات ہوتی ہیں جو عالمی اوسط سے تقریبا 3 گنا زیادہ ہے، افغان طالبان نے بعض صوبوں میں خواتین کیلئے مرد مریضوں کے علاج پر پابندی عائد کردی ہے جس سے لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی متاثر ہیں۔