نئی دہلی(آئی این پی )بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے تین سال بعد پارلیمان کے ایوانِ زیریں لوک سبھا میں پیش کردی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8دسمبر 2021کو پیش آنے والا ایم آئی 17کا حادثہ انسانی کوتاہی کی وجہ سے ہوا تھا۔ اس حادثے میں جنرل راوت کی اہلیہ مدھولیکا راوت سمیت کل 12 افراد نے جانیں گنوائی تھیں۔