پی ٹی آئی رہنماء شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

   لاہور(آئی این پی ) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی 26نومبر احتجاج سمیت 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔ پی ٹی آئی رہنما اپنے وکیل سردار مصروف، مرتضیٰ طوری، آمنہ علی کے ہمراہ پیش ہوئے، اے ٹی سی نے شہریار آفریدی کی عبوری ضمانتیں 16 جنوری تک منظور کیں۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔