ڈیرہ غازی خان(آئی این پی )ڈیرہ غازی خان میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی زرتاج گل کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔راجن پور کے ایڈیشنل سیشن جج ملک محمد لطیف کی عدالت نے زرتاج گل کے خلاف پیسے لے کر نوکری کا جھانسہ دینے اور زمین پر قبضے کے مقدمے کی سماعت کی۔زرتاج گل پر ڈیرہ غازی خان میں 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج ہے