ٹماٹر، لہسن، گھی، کوکنگ آئل، چینی سمیت 15 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں:ادارہ شماریات
اسلام آ باد (آئی این پی ) ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹماٹر، لہسن، گھی، کوکنگ آئل، چینی سمیت پندرہ اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔ آلو، پیاز، ، گندم کا آٹا اور ڈیزل سمیت 13 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ تین آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح چار اعشاریہ چھ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ انیس دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر ستان فیصد، لہسن ایک اعشارییہ چارفیصد، گھی ایک فیصد تک مہنگا ہوا۔ کوکنگ آئل، گڑ، چینی، لکڑی، ایل پی جی، کپڑے بھی مہنگے ہوئے۔ البتہ پیاز، آلو، انڈے، دال چنا اور گندم کا آٹا گزشتہ ہفتے سستا ہوا۔ دال مونگ، چاول، کیلے، ڈیزل کی قمیتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی