بیجنگ: چین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں اور دباؤ کو مسئلے کا حل قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے تنازع کے سفارتی حل پر زور دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ پابندیاں اور دباؤ مسائل کے حل میں مدد نہیں دیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام متعلقہ فریقوں کو ذمہ دارانہ اقدامات کرتے ہوئے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے تنازع کو حل کرنا چاہیے۔چین کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کی جانب سے مختلف ممالک، بشمول چین، پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایران کی معیشت کو تنہا کرنے کی کوششوں میں شامل ہوں۔ چین نے اس موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جاری پابندیاں مسئلے کا حل نہیں ہیں اور تمام فریقوں کو مذاکرات کے ذریعے بات چیت کے راستے اپنانا چاہیے۔