شیخ رشید کا واضح پیغام: 'وقت آنے پر ہی بولیں گے

شیخ رشید کا واضح پیغام: 'وقت آنے پر ہی بولیں گے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے اسلام آباد کی ایک عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ابھی بولنے کا موسم نہیں ہے، وقت آنے پر بولیں گے۔"

شیخ رشید نے اس موقع پر شکوہ کیا کہ وہ تیسری بار عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، لیکن اس بار بھی ان کا کیس سماعت کے لیے نہیں لگا۔ انہوں نے اس پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "اب عدالت میں اس کا جواب نہیں دیا جا سکتا، لیکن وقت آئے گا تو سچ بتائیں گے، ابھی بولنے کا موسم نہیں ہے۔"