مستونگ میں ڈرون حملہ، باغ میں کام کرنے والے 4 مزدور جاں بحق

مستونگ میں ڈرون حملہ، باغ میں کام کرنے والے 4 مزدور جاں بحق

مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے کھڈکوچہ کے علاقے گیت کے مقام پر ایک ڈرون حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ باغ میں کام کرنے والے مزدوروں پر کیا گیا، اور حملے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حملے میں علی رضا مینگل، نصیب اللہ ابڑو اور خالد حسین زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد باغ کے مزدور ہیں، جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔حملے کے پیچھے کون سا گروپ یا عناصر ملوث ہیں، اس حوالے سے تاحال کسی قسم کی تصدیق یا تفصیلات سامنے نہیں آئیں، اور سیکیورٹی ادارے حملے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔