بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان جاری تنازعہ ایک اور شدت اختیار کر گیا ہے۔
سنیتا آہوجا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر گووندا اداکارہ کومل رانی سوارنکر سے شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ یہ دعویٰ انہوں نے راکھی ساونت سے فون پر گفتگو کے دوران کیا، جب راکھی نے فون اسپیکر پر رکھا ہوا تھا۔کال کے دوران سنیتا نے الزام لگایا کہ پہلے دونوں ایئرپورٹ پر ساتھ دکھائی دیے تھے، پھر پتا چلا کہ وہ شادی کا ارادہ بھی رکھتے تھے۔ اس دوران راکھی ساونت نے سنیتا کی حمایت کرتے ہوئے انہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وہ گووندا کی مبینہ 200 کروڑ روپے کی جائیداد پر توجہ دیں، ورنہ کوئی نئی لڑکی آکر سارا کچھ لے جائے گی۔یہ گفتگو ایسے وقت سامنے آئی ہے جب سنیتا نے حال ہی میں گووندا کے خلاف دائر طلاق کی درخواست واپس لے لی ہے۔