اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی
لاہور(کرائم رپورٹر)نجی الیکٹرانکس کمپنی کی گاڑیوں نے ٹریفک قوانین کی دھجیاں بکھیرنے میں پیش پیش ہیں قیصر الیکٹرانکس کے نام رجسٹرڈ متعدد گاڑیوں نے 11 ہزار 903 مرتبہ ای چالان کیخلاف ورزیاں کیں ای چالان کی مد میں نجی کمپنی کے ذمہ 31 لاکھ 76 ہزار 550 روپے واجب الادا، اتھارٹی کی جانب سے نجی الیکٹرانکس کمپنی کو چالان جمع کروانے کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا کلیئرنس نہ کروانے کی صورت میں نجی کمپنی کے نام سے رجسٹرڈ ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دیااب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی ۔مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیمیں بھی موجود ہیں ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے،ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس،کریکٹر سرٹیفکیٹ،ویری فیکشن و دیگر 14 سہولیات میسر نہ ہوگی سیف سٹی پنجاب اور پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیاٹریفک سگنل،لین لائن، دھواں چھوڑنے،ون وے ٹریفک سمیت 19 خلاف ورزیوں پر ای چالان کئے جارہے ہیں،ای چالان سے بچنے کیلئے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیاگاڑی کی نمبر پلیٹس پر کالے پیر اور ہندسے غیر واضح کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیامنعظم ٹریفک کیلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ کیمروں کی مدد سے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور سرویلنس کو یقینی بنایا جارہاہے،بہترین ٹریفک مینجمنٹ کیلئے سیف سٹی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کیا جارہا ہے۔