گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد کمی

سستے تیل کا فائدہ صارفین کو پہنچانے کیلئے کرائے کم کئے:صدر گڈز ٹرانسپورٹرز 
لاہور(خصوصی رپورٹ) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نیڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لٹر کمی کے بعد مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نبیل محمود طارق نے حکومتی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیزل سستا ہونے سے تجارتی سامان کی ترسیل کے اخراجات میں کمی آئے گی، قیمت میں کمی کا فائدہ کاروباری طبقے اور صارفین تک پہنچانے کے لیے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کو کم از کم ایک ہفتے تک برقرار رکھا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز اور کاروباری طبقہ اس کے ثمرات سے مستفید ہوسکے۔