حکومت پاکستان نے ٹرانسپوٹرزکے حق میں بہت بہترفیصلہ کیا :صدر ایسوسی ایشن حاجی شیرعلی
لاہور(آئی این پی )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہورمیں پاکستان منی مزدا و گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔صدرپاکستان منی مزدا وگڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حاجی شیرعلی کاکہنا ہے کہ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے حق میں بہتر فیصلہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مزدا اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہیں۔پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی ہے،جس سے عوام کو سفری اخراجات میں ریلیف ملے گا۔