باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،اطلاق آج 21اگست کے لئے ہوگا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کردیا ،پٹرو ل کی قیمت 27پیسے فی لٹر بڑھائی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64پیسے اضافہ کیاگیا۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،نئی قیمتوں کا اطلاق 21اگست کے دن کیلئے ہوگا۔ایک روز قبل حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لٹر کی بڑی کمی کر تھی جبکہ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا تھا۔