پٹرول 1روپے لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار

  ایک دن کیلئے پٹرول کی نئی قیمت 323 روپے مقر ر کردی گئی ،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 355 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 20 نومبر سے ہوگا۔