طالبان کی حکمرانی میں افغانستان معاشی بحران اور عالمی تنہائی کا سامنا

طالبان کی حکمرانی میں افغانستان معاشی بحران اور عالمی تنہائی کا سامنا

طالبان رجیم نے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے ملک کو معاشی اور سفارتی طور پر ناکام کر دیا ہے۔

 اس صورتحال کے پیش نظر، امریکی ایک تھنک ٹینک نے غیر قانونی افغان طالبان حکومت کے زیرِ اقتدار افغانستان کو ایک ناکام ریاست قرار دیا ہے۔امریکی تھنک ٹینک دی صوفان سینٹر کے مطابق، افغانستان اب بھی ایک ناکام ریاست کے طور پر موجود ہے، جہاں دہشتگرد گروہوں اور شدت پسند عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہ قائم ہے۔ یہ ادارہ واضح کرتا ہے کہ امریکہ اور عالمی برادری کے لیے افغانستان ابھی بھی ایک خطرناک اور غیر مستحکم خطہ ہے۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ القاعدہ افغانستان میں قائم تربیتی مراکز کے ذریعے فتنہ الخوارج کو تربیت فراہم کر رہی ہے۔ طالبان کے سخت گیر اقدامات اور دہشتگردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ نے افغانستان میں عدم استحکام کو بڑھا دیا ہے، جس سے جرائم اور دہشتگردی کی سرگرمیاں زور پکڑتی جا رہی ہیں۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان مسلسل عالمی تنہائی کا شکار ہے، اور اس کی معیشت بھی تیزی سے زوال پذیر ہے۔ ملک اب بھی منشیات کی اسمگلنگ کے اہم مراکز میں شمار ہوتا ہے، جو عالمی سطح پر ایک بڑا چیلنج ہے۔یہ صورتحال افغانستان کے داخلی امن، استحکام اور معاشی ترقی کے لیے ایک سنجیدہ سوالیہ نشان ہے، اور عالمی برادری کو اس خطے کی صورتحال کا فوری نوٹس لینا ضروری ہے۔