لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن پھاٹک پر ایک شخص ٹرین کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، اور لاش کو مزید قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے علاقے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کیے جائیں۔