عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا

عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

 جیل ذرائع کے مطابق، عمران خان کو سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل لایا گیا، جہاں انہیں ان کے سیل میں منتقل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق، اس سے قبل ان کا مکمل چیک اپ کیا جائے گا، جس کے لیے 6 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا معائنہ کرے گی۔ چیک اپ کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ انہیں دوبارہ ہسپتال میں داخل کیا جائے یا نہیں۔یاد رہے کہ جمعرات کی صبح سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دائر نظر ثانی درخواست کو اعتراضات لگا کر واپس کردیا تھا۔دریں اثنا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے ممکنہ طور پر عمران خان کو بیرونِ ملک بھیجنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔