ملک بھر میں 31ارب روپے کی ادائیگیاں مکمل کرلی گئیں:وزارت مذہبی امور
اسلام آباد (آئی این پی) حج ڈیجیٹل پورٹل پر 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں درخواستوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی اور مجموعی طور پر 31 ارب روپے کی ادائیگیاں مکمل کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی کا عمل بلاتعطل اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور ملک بھر کی تمام اکائیوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے آن لائن ادائیگیوں کا سلسلہ تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے