ایمان مزاری اور ہادی کی سزا معطلی اپیلوں پر سماعت 17 ستمبر تک ملتوی

جب بھی سپریم کورٹ فیصلہ کرنے لگتی ہے تو ہائیکورٹ میں کیس لگ جاتا ہے:وکیل درخواست گزار
 اسلام آباد ہائیکورٹ کا اپنا سسٹم ہے، اس پر ہم سے رائے نہ ہی لیں تو بہتر ہے:جسٹس نعیم افغان
اسلام آباد(آن لائن)ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی درخواستیں اسلام آبادہائیکورٹ میںزیرالتوا ہونے کے باعث سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی ہے  ۔درخواست گزار کے وکیل نے کہاہے کہ جب بھی سپریم کورٹ فیصلہ کرنے لگتی ہے تو ہائیکورٹ میں کیس لگ جاتا ہے۔جسٹس نعیم افغان نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا اپنا سسٹم ہے اس کے مطابق مقدمات لگتے ہیں، اس سسٹم پر ہم سے رائے نہ ہی لیں تو بہتر ہے۔آئندہ سماعت پر یا ہم فیصلہ کر رہے ہوں گے یا درخواست گزار کیس واپس لے رہے ہوں گے۔انھوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز دیے ہیں۔سماعت جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں ہوئی۔ دوران سماعت جسٹس نعیم افغان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چھٹیاں کب تک ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ 6 ستمبر سے باضابطہ کام کا آغاز کریگی۔ انہوں نے کہا کہ سزا معطلی کی اپیلیں قابل سماعت ہی نہیں ہیں