علی موسیٰ گیلانی کی فیصل آبا د آمد، آل پا کستان نیزہ گھڑ سوار مقابلے میں شرکت

فیصل آباد (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ایم این اے سید علی موسیٰ گیلانی اپنے دو روزہ دورے پر فیصل آباد پہنچ گئے زرعی یونی ورسٹی فیصل آباد میں ہونے والے آل پاکستان نیزہ گھڑ سوار مقابلے میں شرکت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی نے اپنا شاندار میچ کھیلا جس میں انہوں نے نمایا ں کارکردگی دکھائی۔ شائقین نے انہیں کھل کر داد دی۔