قازقستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی )قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔وزیراعظم ہائو س پہنچنے پر محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنمائوں کے درمیان مصافحہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے قازقستان کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر کو کابینہ ارکان کا تعارف کرایا، صدر قازقستان نے بھی اپنے وفد کو وزیراعظم شہباز شریف کا تعارف کرایا