چھاپے کے دوران چوری، اے ایس آئی معطل

اے ایس آئی نے اہلکاروں کے ہمراہ شہری فہد کے گودام اور گھر پر چھاپہ مار
پہ گھر سے 4 تولے زیورات اور 8 لاکھ نقدی چرائی،معطلی کے واپس کر دئیے
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں کارقم اور زیورات چرا نے کاواقعہ پیش آیا۔انکوائری مکمل ہونے پرواقعہ میں ملوث اے ایس آئی عمران کو معطل کر دیا گیاتھانہ شاہدرہ میں اے ایس آئی عمران کی معطلی کی رپورٹ درج کر دی گئی۔فوٹیج کے مطابق اے ایس آئی نے اہلکاروں کے ہمراہ شہری فہد کے گودام اور گھر پر چھاپہ مارا۔پولیس پارٹی نے دوران چھاپہ گھر سے 4 تولے زیورات اور 8 لاکھ نقدی چرائی۔اے ایس آئی نے معطلی کے بعد 4 لاکھ نقدی اور زیورات واپس کر دیے۔