لاہور(خبر نگار)نویں جماعت کی کتاب میں ایک اور غلطی کر دی گئی ،کمپیوٹر کی کتاب میں مائوس کو چوہا لکھ دیا گیا۔غلطی سے اساتذہ کو بھی پڑھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔اس سے قبل بادشاہی مسجد کی جگہ لال قلعہ کی تصویر لگا دی گئی تھی۔لال قلعہ تصویر پر انکوائری کا آغاز ہوا۔تین ماہ بعد بھی کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوئی۔ہر سال نصابی کتب میں غلطیاں سامنے آتی ہیں۔پیکٹا نے بھی معاملے پر خاموشی اختیار کرلی۔