اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پائونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پے رول پر رہائی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی، پے رول پر رہائی کی درخواست متاثرہ شخص کی جانب سے خود دائر نہیں کی گئی۔رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ کسی دوسرے شخص کیلئے ایسا ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟ جس شخص کی پے رول پر رہائی مانگی جا رہی ہے،