بھارت سفارتی آداب بھول گیا، پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر سکیورٹی حصار ختم کردیا گیا

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے باہر بیرونی سیکورٹی حصار ختم کردیا ۔بھارتی رپورٹس کے مطابق مطابق حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر سے رکاوٹیں بھی ہٹادیں، پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ٹریفک کیلئے نصب حفاظتی ستون بھی ہٹادیئے گئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی ویزا سیکشن کے باہر موجود احاطہ بھی توڑ دیا گیا