پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی ملی بھگت نے کراچی کو کھنڈر میں بدل دیا:ایم کیو ایم پاکستان

پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی ملی بھگت نے کراچی کو کھنڈر میں بدل دیا:ایم کیو ایم پاکستان

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی آج دنیا کے بڑے شہروں میں نہیں بلکہ کھنڈرات اور کچرے کے ڈھیروں میں شمار ہو رہا ہے، جس کی ذمہ دار جماعتِ اسلامی اور پیپلز پارٹی کی ملی بھگت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایک جماعت نے نو ٹاؤنز پر قبضہ کر کے اربوں روپے کے فنڈز ہڑپ کیے، جبکہ پیپلز پارٹی نے سترہ برس تک سندھ کے وسائل لوٹ کر کراچی کو اندھیروں، نالوں اور گندگی میں دھکیل دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور حکمران صرف دعوے اور تقریروں میں ماہر ہیں، عملی اقدامات نہیں کرتے۔

ایم کیو ایم کے ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام اب باشعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ اصل خدمت کرنے والی جماعت ایم کیو ایم ہے، جو شہر کی حقیقی آواز ہے اور عوام کے درمیان کھڑی ہے۔