محمد عامر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے

محمد عامر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں فابیئن ایلن کو آؤٹ کرکے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کیں۔

 33 سالہ عامر اب تک 343 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 22.54 کی اوسط سے یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں افغانستان کے راشد خان کے پاس ہیں جن کی وکٹیں 658 ہیں، جبکہ محمد عامر مجموعی طور پر نویں اور دوسرے پاکستانی بولر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔