ووٹوں پر ڈاکا ڈالنا بی جے پی کا وتیرہ ، الیکشن کمیشن مودی مفادات کا محافظ بن گیا
متحدہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن پر جانبداری، ووٹ چوری اور احتساب سے بچنے کا الزام
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی اپوزیشن حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مودی کی جعلی جمہوریت اور جانبدار الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا۔عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالنا بی جے پی کا وتیرہ بن چکا ہے جب کہ بھارتی الیکشن کمیشن مودی کے مفادات کا محافظ بن گیا ہے۔ ووٹ چوری اور دھاندلی سے مودی سرکار برسر اقتدار آتی ہے، جس کی اپوزیشن جماعتوں نے جعلی مینڈیٹ کی قلعی کھول دی ہے۔انتخابی فہرستوں پر اٹھتیسوال دبانے کی کوشش پر اپوزیشن جماعتوں کا الیکشن کمیشن کے خلاف سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ٹیلی گراف انڈیا کے مطابق دہلی کانسٹی ٹیوشن کلب میں متحدہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر الزامات دہرائے گئے ہیں۔ متحدہ اپوزیشن نے الیکشن کمیشن پر جانبداری، ووٹ چوری اور احتساب سے بچنے کا الزام عائد کیا ہے۔۔ترنمول کانگریس رہنما مہوا موئترہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی ووٹر لسٹیں بنانا سنگین جرم ہے، ، ترنمول کانگریس ایم پی ابھشیک بینرجی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جعلی ووٹر لسٹوں پر انتخابات کرائے اور اپوزیشن کے کسی ایک سوال کا جواب نہیں دیا۔ اگر الیکشن کمیشن ووٹر لسٹ درست نہیں مانتا، تو کابینہ مستعفی اور نظر ثانی کے بعد نئے انتخابات کرائے جائیں۔